شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سیکرٹر گورنر سے ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

پیر 2 مئی 2016 18:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام اصغر چنہ نے گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید سے ملاقات کی جس میں سیکریٹری کو وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کو درپیش مسائل اور ترقیاتی کاموں کے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ یونیورسٹی کی سینٹ اجلاس میں گورنر سندھ یعنی چانسلر نے کبھی شرکت نہیں کی جس پر گورنر کے پرنسپل سیکریٹری نے انہیں یقین دہانی کروائی کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بہت جلد چانسلر کی حیثیت سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سینٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ 5 جنوری 2012 پر ایک مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سینٹ اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے بعد کسی بھی حکومتی سطح پر اعلیٰ افسر نے سینٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ دوسری جانب امید ظاہر کی جارہی ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تمام جلد شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کرکے سینٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :