فتح جنگ، بُرج میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 2سالہ بچی دم توڑ گئی

پیر 2 مئی 2016 15:13

فتح جنگ ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) فتح جنگ کے نواحی گاؤں بُرج میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 2سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گاؤں بُرج میں گزشہ شام گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں2 سالہ بچی ایمان فاطمہ دختر محمد اعجاز پمز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ دیگر 4 زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔چاروں زخمی پمز ہسپتال کے برن سنٹر میں زیر علاج ہیں ۔جاں بحق ہونے والی بچی کو آبائی گاؤں بُرج میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :