جرمنی کے نیکو راسبرگ نے رشین گرینڈ پرکس جیت لی

پیر 2 مئی 2016 14:14

جرمنی کے نیکو راسبرگ نے رشین گرینڈ پرکس جیت لی

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) جرمنی کے نیکو راسبرگ نے سیزن کی مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر ساتویں کامیابی حاصل کرلی،رشین گرینڈ پرکس میں بھی کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا۔پول پوزیشن سے ریس شروع کرنے والے نیکو راسبرگ نے فائنل ریس میں بھی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا اور کسی کو قریب بھی نہ آنے دیا۔

(جاری ہے)

سیزن کی لگاتار چوتھی اور مجموعی طور پر ساتویں ریس جیت کر اپنے ہم وطن مائیکل شوماکر کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ورلڈ چیمپین برطانیہ کے لوئس ہیملٹن دوسرے اور فن لینڈ کے کمی ریکونن تیسرے نمبر پر رہے۔ نیکو راسبرگ سیزن کی چاروں ریسز جیت کر سو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر لوئس ہیملٹن ستاون پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کمی ریکونن تینتالیس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :