جیل روڈ پر واقع کنیٹرڈ کالج کی لائبریری میں آگ بھڑک اٹھی، طا لبا ت کو با حفا ظت نکال لیا گیا

پیر 2 مئی 2016 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) جیل روڈ پر واقع کنیٹرڈ کالج کی لائبریری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں متعدد کتابیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب لائبریری کو آگ لگی اس وقت لائبریری میں طالبات موجود تھیں جنہیں فوری طو رپر باہر نکال لیا گیا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ابتدائی رپورٹ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے تاہم نقصان کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :