شاہد آفریدی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ سے آؤٹ ، کیریئر پر سوالیہ نشانہ لگ گیا

پیر 2 مئی 2016 13:14

شاہد آفریدی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ سے آؤٹ ، کیریئر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مئی ۔2016ء ) دورہ انگلینڈ کیلئے لگائے جانے والے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شامل 40 کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا نام شامل نہ ہونے سے انکے کیریئر پر سوالیہ نشانہ لگ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سلیکشن کمیٹی نے 40 کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے ہیں جن کے ناموں کا اعلان پی سی بی کی جانب سے آج ہونے کا امکان ہے ، حیران کن طور پر ان 40 کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں ہے جس سے ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

بورڈ حکام کے مطابق آفریدی کو دورہ انگلینڈ میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور اسی لیے انکا نام فٹنس کیمپ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ 8 سے 12 مئی تک لاہور میں لگے گا جس کے بعد تمام کھلاڑی پاکستان آرمی کے افسران کی زیر نگرانی ایبٹ آباد میں فٹنس پر کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :