کبڈی ایشیا کپ شروع ، سری لنکن ٹیم بھی زور آزمائی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

پیر 2 مئی 2016 13:12

کبڈی ایشیا کپ شروع ، سری لنکن ٹیم بھی زور آزمائی کیلئے پاکستان پہنچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) کبڈی ایشیا کپ شروع ہوگیا ، سری لنکن ٹیم بھی زور آزمائی کیلئے پاکستان پہنچ گئی ایشیا کپ واہ کینٹ میں چھ مئی تک کھیلا جائے گا جس میں شرکت کیلئے سری لنکا کی کبڈی ٹیم کولمبو سے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے لاہور پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ٹیم کا استقبال پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے کیا۔ سری لنکن ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور ایران کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :