کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

پیر 2 مئی 2016 12:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) گلشن اقبال کے علاقے ڈالمیا میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔جبکہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، میڈیا رپو رٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران لیاری گینگ وار کے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اس موقع پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہر بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے جن کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ادھرکراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، دو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

قائد آباد میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا میں انسداد پولیو مہم سے قبل پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، اِس دوران ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فیڈرل بی ایریا کے علاقے مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب قائد آباد میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل لوگوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رینجرز کے حوالے کردیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ڈاکو علاقے میں لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔