پیٹرمورس نے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر مسترد کردی
پیر 2 مئی 2016 12:47
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 2مئی ۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط ترین امیدوار انگلینڈ کے پیٹر مورس نے پی سی بی کی آفر مسترد کردی ، مورس کے مطابق انہیں پاکستان نے آفر کی مگر کوچنگ کرنے کے لیے یہ ٹھیک وقت نہیں ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹرس مورس کا نام قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی فہرست میں مضبوط ترین امیدوار کے طورپر سامنے آیا تھا تاہم اب ایک انٹرویو میں مورس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی جانے والی آفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے ابھی وقت ٹھیک نہیں ہے ، وہ نوٹنگھم شائر کے ساتھ کام کرتے ہوئے خوش ہیں،آفر پر انھوں نے بہت سوچا مگر اس وقت وہ ملک سے باہر جاکر کام کرنے پر اپنی فیملی کو ترجیح دیں گے ۔
53 سالہ پیٹرس مورس اس وقت انگلش کاؤنٹی نوٹنگھم شائر کے کنسلٹنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔ اس سے قبل ایک سال پہلے تک وہ انگلینڈ کے کوچ تھے مگر ورلڈ کپ 2015ء میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے باعث انھیں کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ہی ہٹادیا گیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.