وزیراعلی پنجاب کا لیہ میں زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونیوالے خاندانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

پیر 2 مئی 2016 12:36

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیامت صغریٰ پر بے حد افسوس ہوا ہے، علاقے کے 30لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے، تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق غفلت کے مرتکب عناصر قانون کے شکنجے میں ہوں گے، وزیراعظم کو سانحہ پر بہت دکھ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، جس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیامت صغریٰ پر بے حد افسوس ہوا، علاقے کے 30لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے، طبعی یا انتظامی غلطی کے مرتکب عناصر کو ہرگز معافی نہیں ملے گی اور تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق غفلت کے مرتکب عناصر کو ہرگز معافی نہیں ملے گی، وہ جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے اطمینان کیلئے چند روز بعد دوبارہ لیہ آؤں گا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے خاندانوں میں ایک ایک نوجوان کو نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :