منامہ: 22سالہ تارکینِ وطن لڑکی، شادی کے ایک مہینے بعد ہی 67ملین سعودی ریال کی مالکہ بن گئی

پیر 2 مئی 2016 11:57

منامہ: 22سالہ تارکینِ وطن لڑکی، شادی کے ایک مہینے بعد ہی 67ملین سعودی ..

منامہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء): سعودی عرب کے شہری سے شادی کے ایک مہینہ بعد ہی ایک 22سالہ لڑکی 67ملین سعودی ریال اور ایک بنگلے کی مالکہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک 22سالہ تارک وطن لڑکی جس کی حال ہی میں ایک سعودی صنعتکار سے شادی ہوئی تھی ۔ اس کا شوہر شادی کے صرف ایک مہینے بعد ہی دل کے مرض کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

(جاری ہے)

اسطرح شوہر کے انتقال کر جانے کی وجہ سے اس کی وراثت میں حصہ دار ہونے کی وجہ سے تقریباََ 67کی مالکن بن گئی۔ شوہر نے اس کے ساتھ شادی کے بارے میں چند لوگوں کو ہی بتایا تھا ۔لڑکی نے جب اس کے خاندان کے باقی لوگوں کو کو اپنی اس کے ساتھ شادی کا بتایا تو سب حیران ہوگئے اور کسی نے بھی اس شادی کو ماننے سے انکار کر دیا۔لڑکی نے عدالت میں شادی کے تمام ثبوت اور گواہان کو پیش کر کے ثابت کیا کے وہ بھی اس کی اہلیہ ہے۔اس طرح عدالت نے اسلامی قانون کے مطابق اس کی جائداد میں 22سالہ بیوہ لڑکی کو بھی حقدار قرار دے دیا۔