الزامات ثابت ہوئے تو میاں صاحب آپ گھر نہیں جیل جائیں گے ،جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو تو پورا ملک کرپٹ ہوجاتا ہے، پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم جواب دینے کے بجائے ایک پراجیکٹ کا 4 بارافتتاح کرنے چلے گئے ، ان کے چہرے پرخوف دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ جلسوں پر نکل گئے، ڈر ہے کہ کہیں خوف کے مارے وزیراعظم نوازشریف موٹروے کا پھر افتتاح نہ کر دیں،سرکاری اداروں کی نجکاری نہیں بلکہ انہیں ٹھیک کریں گے،کرپشن معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہورمیں مال روڈ چیئرنگ کراس پر جلسے سے خطاب
اتوار 1 مئی 2016 20:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الزامات ثابت ہوئے تو میاں صاحب آپ گھر نہیں جیل جائیں گے جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہوتو پورا ملک کرپٹ ہوجاتا ہے، پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم جواب دینے کے بجائے ایک پراجیکٹ کا 4 بارافتتاح کرنے چلے گئے ، ان کے چہرے پرخوف دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ جلسوں پر نکل گئے، ڈر ہے کہ کہیں خوف کے مارے وزیراعظم نوازشریف موٹروے کا پھر افتتاح نہ کر دیں،اگر آج قوم نے احتساب کا مطالبہ کردیا تو پاکستان کی تقدیر بدل کر رہ جائے گی۔
اتوارکو لاہورمیں مال روڈ چیئرنگ کراس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہو لیکن اس کا سربراہ کرپٹ ہو تو ملک کس طرح ترقی کرے گا، پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم جواب دینے کے بجائے ایک پراجیکٹ کا 4 بارافتتاح کرنے چلے گئے جب کہ ان کے چہرے پرخوف دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ جلسوں پر نکل گئے، ڈر ہے کہ کہیں خوف کے مارے وزیراعظم نوازشریف موٹروے کا پھر افتتاح نہ کر دیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.