پاکستان کے اسٹار فٹبالر کلیم اللہ نے امریکی لیگ میں پہلا گول کردیا

اتوار 1 مئی 2016 19:49

پاکستان کے اسٹار فٹبالر کلیم اللہ نے امریکی لیگ میں پہلا گول کردیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) پاکستان کے اسٹار فٹبالر اور اٹیکر کلیم اللہ خان نے امریکی لیگ یونائیٹڈ سوکر لیگ(یو ایس ایل)میں اپنا پہلا گول اسکور کردیا لیکن یہ گول ان کی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔چمن سے تعلق رکھنے والے کلیم اللہ نے گزشتہ سال دسمبر میں تلسا رف نیکس سے معاہدہ کیا تھا اور امریکی ٹیم میں زیادہ تر میدان میں نہیں اتارا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین میچوں سے گول کرنے سے محروم اوکلاہوما کی ٹیم کیلئے کلیم اللہ نے میچ کے 49ویں منٹ میں سیمی اوچوا کے پاس پر گیند کو گول میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔تاہم کلیم کی یہ کوشش بھی ان کی ٹیم کوشکست سے نہ بچا سکی اور سین انٹونیو فٹبال کلب نے میچ میں مزید دو گول اسکور کر کے 3-1 سے فتح اپنے نام کر لی۔پاکستان کے سابق کپتان نے یو ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں کیلی فورنیا کے کلب ساکرامنٹو ریپبلک کی نمائندگی کی تھی تاہم کوچ کی تبدیلی سمیت مختلف عوامل کے سبب وہ صرف ساکرامنٹو کی سات میچوں میں نمائندگی کر سکے۔

متعلقہ عنوان :