لیونل میسی کا مداح افغان بچہ پاکستان پہنچ گیا

افغانستان میں مرتضی احمدی کو خطرات لاحق ہو نے کی وجہ سے اس کو پاکستان منتقل کیا گیا

اتوار 1 مئی 2016 19:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مئی۔2016ء) پلاسٹک میسی کے نام سے شہرت حاصل کرنے والا افغان بچہ مرتضی احمدی اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا۔ میسی سے ملاقات کا متمنی مرتضی احمدی کوئٹہ میں مقیم ہے۔معروف فٹبالر لیونل میسی کا پرستار افغان بچہ مرتضی احمدی پاکستان پہنچ گیا ہے۔ میسی سے ملاقات کا متمنی مرتضی احمدی اپنے والدین کے ساتھ کوئٹہ میں مقیم ہے۔

(جاری ہے)

شہرت حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں مرتضی احمدی کو خطرات لاحق ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے اس کو پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مرتضی احمدی نے پلاسٹک سے بنی میسی کی شرٹ پہن کر عالمی توجہ حاصل کی جس کے بعد میسی نے اپنی شرٹ مرتضی کو تحفے میں بھیجی اور افغان فٹبال فیڈریشن نے اس کی ملاقات میسی سے کروانے کا وعدہ بھی کیا تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ مرتضی کے والد نے مرتضی کی میسی سے ملاقات کا انتظام کرنے کے لیے پاک افغان حکومتوں سے اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :