Live Updates

خاندان کی اہمیت کا عالمی دن 15مئی کو منایا جائے گا

اتوار 1 مئی 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل ڈے آف فیملی یعنی خاندان کی اہمیت کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15مئی کو منایا جائے گا۔ یواین جنرل اسمبلی نے1939میں ” انٹرنیشنل ڈے آف فیملی“ منانے کا اعلان کیا۔اس دن فیملی لائف کی اہمیت اور رشتوں کے حقوق بیان کئے جاتے ہیں تاکہ معاشرہ پْرامن اور خوشحال رہے۔

(جاری ہے)

معروف مذہبی سکالر مولانا راغب حسین نعیمی،نامور مذہبی سکالر و چیئرمین مسلم کرسچن فیڈریشن قاضی عبدالقدیر خاموش نے آن لائن کو بتایا کہ حضور نے قرابت داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے نیز ان کاخیال رکھنے کو اپنی رضا مندی کا ذریعہ بتایا اور قطع رحمی کو اپنی ناراضگی نیز روئے زمین پر ناکامی کا سبب بتا یا۔

رسول کریم نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے نسبوں کو یا درکھو جس سے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے رہو کیونکہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا خاندان میں محبت، مال میں کثرت، اور عمر میں برکت عطا کرتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات