Live Updates

چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیر ترین اور زیڈنامی شخص کے ذریعے سرمایہ کاری کر رکھی ہے، رانا ثناء اللہ

اتوار 1 مئی 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیر ترین اور زیڈنامی شخص کے ذریعے سرمایہ کاری کر رکھی ہے،عمران خان نے آف شور کمپنیوں میں اربوں کی سرمایہ کاری کررکھی ہے،عمران خان ،جہانگیر ترین کے بیٹوں کی آف شور کمپنیوں میں بے نامی حصے دار ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چندہ مہم کی رقم آف شور کمپنیوں میں لگا رکھی ہے،جہانگیر ترین عمران خان اور پی ٹی آئی کی سب سے بڑی آسامی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں کا خرچہ لندن میں مقیم زیڈ کے نامی شخص چلا رہا ہے،وہی شخص لندن یورپ اور امریکا میں فنڈریزنگ مہم چلاتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات