پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں،عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیغام

اتوار 1 مئی 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں،ہماری حکومت مزدوروں کی معاشی بہتری اور روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،محنت کش اور ان کے خاندانوں کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے پر عزم ہیں،امید ہے ملکی امن و امان اور خوشحالی کے لیے مزدور اپنا کردار جاری رکھیں گے،حکومت معاشی ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

یوم مئی پر مزدوروں کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،شاہراؤں ،موٹرویز سمیت بنیادی ڈھانچے اور توانائی منصوبوں پر کام کررہے ہیں،خوشخالی اور مطمئن مزدور سے ہی پاکستان عالمی معاشی چیلنجز سے نمٹ سکتاہے۔عالمی یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کے لیے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت مزدوروں کو ان کا سماجی اور معاشی مقام دلانے کے لیے پر عزم ہے،پائیدار اقتصادی تر قی کا حصول مزدور کی محنت سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سمیت بڑے اہداف کا حصول مزدور کی محنت سے ممکن ہے،پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری سے خطے کے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں انقلاب آئیگا۔

متعلقہ عنوان :