ریلوے ورکرز کی تنخواہ میں کم ازکم50فیصد اضافہ، ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم ،آٹھ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کا اوور ٹائم دیا جائے

ریلوے ٹریفک سٹاف کو ہفتہ وار چھٹی دی جائے اور ریلوے کی نجکاری پر پابندی لگائی جائے‘ راؤ نسیم

اتوار 1 مئی 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) مزدوروں کے عالمی دن اور شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان ریلوے ورکرز یونین(اوپن لائن) نے ملک بھر میں جلسے، ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا۔ پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی قائدین نے ورکرز کے حقوق اور مسائل کے حوالے سے اہم اعلانات اور لائحہ عمل طے کیا۔

چیئرمین منظور رضی اور سیکرٹری جنرل راؤ نسیم نے کہا ہے کہ ریلوے ورکرز کی تنخواہ میں کم ازکم50فیصد اضافہ، ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے ،آٹھ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کا اوور ٹائم اورریلوے ٹریفک سٹاف کو ہفتہ وار چھٹی دی جائے اور ریلوے کی نجکاری رپ پابندی لگائی جائے۔ راؤ نسیم نے ریلیوں اورجلسوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سکھر میں ریلوے ورکرز کی ریلی کی قیادت قاضی نعمت اللہ ، اللہ دینو، ملتان میں قاضی منور، چوہدری امجد، راولپنڈی میں چوہدری شبیر اور مقبول حسین، پشاور میں اشفاق باچہ، فرید خاں، کوئٹہ میں غلام نبی بروہی، جاوید مینگل نے، لاہور میں انور گجر، اکبر علی کھوکھر، رانا قمر،ملک ظفر،رانا حشمت خان، سلامت خان ، محمد عامرقریشی کی قیادت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

راؤ نسیم نے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پر تمام مزدور ورکرز اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیوں میں شریک ہوئے اور اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کا عہد کریں کہ حکومت پاکستان مزدوروں کی خوشحالی وبہتری کیلئے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہااگر مزدور خوشحال ہوگا اس کی محنت کا معاوضہ بروقت اور معقول ملے گا، ملک ترقی کرے گا۔ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مزدور کا کردار سب سے اہم ہے۔ ان کی مشکلات دورکرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :