Live Updates

پی ٹی آئی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے مقبول اورمضبوط سیاسی جماعت بن چکی ہے، افتخار علی مشوانی

اتوار 1 مئی 2016 17:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سب سے مقبول اورمضبوط سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ کرپشن کیخلاف عمران خان نے جس تحریک اور جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ وہ آج پوری قوم کی آواز بن چکی ہے۔ اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں کرپشن کیخلاف ایک ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ آج لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔ جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرینگے۔ یہ جلسہ ن لیگ کی حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ اپنے طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت وینٹی لینٹر پر ہے۔ نواز شریف اقتدار میں رہنے کے اخلاقی اور قانونی جواز کھو بیٹھے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پوا پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کیساتھ ہے۔ ن لیگ نے ہر دور میں عوام کیساتھ دھوکہ کیا ہے۔اور عوامی مفاد کو پشت ڈال کر اپنے کاروبار کو بڑھایا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات