قبائلی علاقہ جات میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر 70اساتذہ کو ملازمت سے برطرف

اتوار 1 مئی 2016 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) قبائلی علاقہ جات کے سکولوں میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہونے پر 70اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے جبکہ 31 اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں خیبر ، مہمند ، باجوڑ ، اورکزئی ، کرم ، شمالی و جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں قائم 989میل فیمل سکولوں کامعائنہ کیا گیا پرائمری ،مڈل ، ہائی ، ہائیر سکولوں کے معائنے کے دوران آٹھ سو اساتذہ اور 193نان ٹیچنگ اسٹاف ڈیوٹیوں پر موجود نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

جس پر 304اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ۔ جبکہ ستر برطرف کئے جانے والے اساتذہ میں تیس خواتین اساتذہ اورچالیس مرد اساتذہ شامل تھے ۔ قبائلی علاقہ جات میں ڈیوٹیوں سے سرکاری ملازمین بڑی تعداد میں غیر حاضر پائے گئے ہیں جن کے خلاف کاروائی کی ہدایات وزارت سیفران کی جانب سے کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :