فیصل آباد،پہلا پاکستان کرکٹ کپ،شائقین میچ شروع ہونے سے قبل اقبال سٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے

اتوار 1 مئی 2016 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پہلا پاکستان کپ کرکٹ کے شائقین فائنل میچ دیکھنے کے لئے میچ شروع ہونے سے قبل ہی اقبال سٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ۔ آن لائن کے مطابق اس پاکستان کپ میں خیبرپختونخوا، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہیں تھیں اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام مایہ ناز کھلاڑی حصہ لے رہے تھے کرکٹ کے شائقین کی ایک بھاری تعداد نہ صرف ان میچوں کو دلچسپی سے دیکھا بلکہ فائنل میچ کے تمام انکلیو کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئے۔

سخت دھوپ اور گرمی کے باوجود کرکٹ کے شائقین کی بھاری تعداد میچ شروع ہونے سے قبل ہی اقبال سٹیڈیم میں پہنچنا شروع ہو گئے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور مختلف حساس اداروں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے ملک کے معروف ٹی وی اور ریڈیو کے سینئر کمنٹیٹر محمد ادریس نے آن لائن سے ایک خصوصی ملاقات میں بتایا پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ کامیاب تجربہ ہے اگر پاکستان میں جتنی زیادہ سے زیادہ کرکٹ ہو گی اتنے ہی بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے ملک میں ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ نوجوان نسل منفی سوچ سے محفوظ منشیات کی لعنت سے بھی بچ سکتے ہیں دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر منیجر اور پاکستان کپ کے کوارڈینیٹر / منیجر شکیل خان نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل سے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں انتظامات جس انداز سے کئے گئے اس کی مثال کم ملتی ہے اس سلسلہ میں مقامی اور نیشنل میڈیا کو ہر طرح کی پی سی بی کی طرف سے سہولتیں فراہم کی گئیں جبکہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں جن میں صدر میاں محمد محسن اور سیکرٹری انیس الرحمان کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر اداروں نے پاکستان کپ کرکٹ کو کامیاب کرانے کے لئے جو انتھک کوششیں کی ہیں اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

آج کے فائنل میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ خیبرپختونخوا ٹیم کے کپتان یونس خان جبکہ پنجاب ٹیم کے کپتان شعیب ملک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :