عوام سے پوری رقم لینے کے باوجودکم پیٹرول ڈیزل ڈالاجارہاہے

پیٹرول ڈالنے والے نوزلزمیں گڑ بڑ کر کے لاکھوں روپے ماہانہ ناجائزکمانے کانوٹس لیاجائے ، عوام کا سند ھ رینجرز سے مطالبہ

اتوار 1 مئی 2016 17:38

عوام سے پوری رقم لینے کے باوجودکم پیٹرول ڈیزل ڈالاجارہاہے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدرمحمداشرف بنگوری نے ڈی جی رینجرزسے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے اندرپیٹرول پمپ مالکان کی مبینہ طورپرپیٹرول ڈالنے والے نوزلزمیں گڑبڑکرکے بڑے پیمانے پرعوام کے ساتھ فراڈکرکے لاکھوں روپے ماہانہ ناجائزکمانے کانوٹس لیاجائے عوام سے پوری رقم لینے کے باوجودکم پیٹرول ڈیزل ڈالاجارہاہے اشرف بنگوری نے کہاکہ حکومت اور متعلقہ اداروں کوباربارنوٹس کروانے کے باوجودابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جسکی وجہ سے گھناؤنہ کاروبارپورے شہرکے پیٹرول پمپ مالکان کررہے ہیں ڈی جی رینجرزنوٹس لیکرایسے تمام پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کرکے عوام کے پیسے بچائے جائیں

متعلقہ عنوان :