علمائے کرام ،مدارس کے طلبہ اور نوجوان جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں،مولانا عبدا لحئی مندوخیل

اتوار 1 مئی 2016 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدا لحئی مندوخیل نے کہا کہ علمائے کرام ،مدارس کے طلبہ اور نوجوان جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں سراج الحق 8مئی قلعہ سیف اللہ جلسہ میں اہم اعلان کریں گے بلوچستان سے غربت پسماندگی کا خاتمہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے نیک صالح دیانت دار لوگ ہی قو م کی قیادت اور قوم کو مسائل ومشکلات کے دلدل سے نکال سکتی ہے عوام جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے عدل وانصاف کے اسلامی جدوجہد کو تقویت پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں مختلف مقامات پر سراج الحق کے دورے اور 8مئی جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کارنر میٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحمیدمنصوری، امیر ضلع قلعہ سیف اللہ حاجی عبداللہ ،پروفیسر عبدالرحمان موسیٰ خیل ،عبدالحکیم ودیگر بھی تھے انہوں نے کہا کہ سراج الحق کا دورہ قلعہ سیف اللہ اسلام پسندوں اور حقیقی سیاسی دینی کارکنوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگاعلماء کرام ،سیاسی کارکنان اور نوجوان جماعت اسلامی کے کلمے والی پرچم تلے متحد ہوکر حقوق کا حصول اور اسلامی نظام کے قیام کو یقینی بنائیں اگر حکومت عوام سے سنجیدہ ہے تو قومی اثاثوں کی لوٹ مار،قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے کو غداری قراردیا جائے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے کرپشن کے خلاف مہم دراصل معاشی ،سیاسی ،انتخابی اور اخلاقی بدعنوانی کے خلاف مہم ہے بدعنوانی کا ناسور قومی سلامتی اور قوم کے اخلاقی قدروں کیلئے خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :