مولانا عبدالحئی مندوخیل کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی ہمایوں جوگیزئی سے ملاقات

حکومتی سطح پر کرپشن کی سرپرستی کی وجہ سے معاشرے میں کرپشن بڑے پیمانے پرسرایت کر گئی ہے ،مولانا عبدالحئی مندوخیل

اتوار 1 مئی 2016 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالحئی مندوخیل کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے قبائلی رہنماء نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی سے قلعہ سیف اللہ میں ملاقات کی انہیں قلعہ سیف اللہ میں منعقد ہونے والا8مئی جلسہ عام کی دعوت دی وفد میں جماعت اسلامی کے رہنما ء مولانا عبدالحمیدمنصوری ، حاجی عبداللہ ،مولانا مولادادکاکڑ ،عبدالحکیم، مولوی سعداللہ شامل تھے اس موقع پر مولانا عبدالحئی مندوخیل نے کہا کہ حکومتی سطح پر کرپشن کی سرپرستی کرنے اورروک تھام نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں کرپشن بڑے پیمانے پرسرایت کر گئی ہے سنیٹرسراج الحق کا 8مئی کودورہ قلعہ سیف اللہ اورجلسہ عام اسلام پسندوں اور حقیقی سیاسی دینی کارکنوں کیلئے جماعت اسلامی میں شمولیت کا سنہراموقع ہے اس موقع پر نوابزادہ ہمایون جوگیزئی نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی جمہوری سیاسی جماعت ہے ان کادامن کرپشن سے پاک اور ملک بھر میں خدمات ودیانت ان کے کارنامے ہیں جماعت اسلامی کے لوگ پڑھے لکھے اور عوام کی خدمت کرنے والے باعمل باکردار ہیں قبل ازیں جماعت اسلامی کے وفد نے مختلف مقامات پر علمائے کرام قبائلی عمائدین کو 8مئی جلسہ عام وجماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی انہوں نے مزید کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں 8مئی کو جلسہ عام علاقے کی تقدیر وسیاست کو بدلنے میں سنگ میل ثابت ہوگا عوام الناس جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے کرپشن کے خلاف جہاد اوراسلامی حکومت کے قیام میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں الحمد اللہ جماعت اسلامی حکومتوں میں بار باررہنے کے باوجود کرپشن سے پاک ہے ہم ملک کو کرپشن اور لوٹ مار معاشی ،سیاسی ،انتخابی اور اخلاقی بدعنوانی سے پاک کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جب تک عوام ووٹ کی طاقت سے اسلامی حکومت کی راہ ہموارنہیں کریگی ،کرپشن بدعنوانی کرنے والے سیاسی مذہبی قوتوں کا راستہ نہیں روکھے گی ،حقیقی اسلامی قوتوں کا ساتھ نہیں دیگی اس وقت تک حقیقی تبدیلی ناممکن ہے ملک کو بدعنوان عناصر نے تباہ کر دیا ہے کرپٹ مافیا نے ہر موقع پر عوام کیلئے تباہی وبربادی کا ساماں کر دیا ہے سراج الحق کا جلسہ تاریخی اہمیت کے حامل ہوگا جلسہ عام میں سینکڑوں افرادجماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :