کراچی، ماری پورمیں پولیس کی کاروائی اسمگل شدہ سگریٹ ،ٹائروں سے بھری 3سوزوکی پک اپس قبضے میں لے لیں، 5ملزمان گرفتار

اتوار 1 مئی 2016 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے ماری پورمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سگریٹرٹائروں اور دیگرقیمتی سامان سے بھری 3سوزوکی پک اپس کو قبضے میں لے کر 5ملزمان کوگرفتارکرلیاایس پی کیماڑی ذیشان صدیقی کے مطابق پولیس نے ماری پورمیں کارروائی کرتے ہوئے چارملزمان کوگرفتارکرلیاگرفتارملزمان میں مسعودشاہ،سعداللہ،برات خان،فضل الرحمن اور سلیمال شامل ہیں ملزمان سے اسمگل شدہ مال سے بھرے 3پک اپس کوبھی قبضے میں لے لیاگیاہے برآمدکیے گئے سامان میں ٹائرز،ایئرکنڈیشنز،اسمگل شدہ سگریٹ سمیت دیگر قیمتی سامان شامل ہے ملزمان کے خلاف ماری پورتھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :