مسلم کانفرنس پوری قوت سے الیکشن میں حصہ لے گی کسی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے،سید شاہد ہمدانی ایڈووکیٹ

اتوار 1 مئی 2016 17:33

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) مسلم کانفرنس پوری قوت سے الیکشن میں حصہ لے گی کسی کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے حلقہ پانچ میں انتخابی مہم تیز کر دی گئی ہے جماعت کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار سید شاہد ہمدانی ایڈووکیٹ امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ نے راولپنڈی سے واپسی کے مسلم کانفرنس کے کارکنان سے کیئے گئے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آمدہ انتخابات میں حلقہ پانچ سے مضبوط امیدوار ہوں جماعتی کارکنان اور عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے حلقہ پانچ میں بھرپور انتخابی مہم جاری ہے ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں میں عوام نے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے انشاء اللہ مسلم کانفرنس حلقہ پانچ میں کامیابی حاصل کرے گی حلقہ پانچ کے عوام سیاسی باشعور ہیں راجہ فاروق حیدر خان اور اشفاق ظفر نے عوامی مسائل سے مسلسلہ چشم پوشی اختیار کیئے رکھی ہے گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تھا عوام کو سیاسی مداریوں کے رحم و کرم پر کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے انتخابات میں مسلم کانفرنس ایک نئے عزم و حوصلے سے میدان عمل میں اترے گی اور بھرپور عوام حمایت سے اقتدار ریاست کی نمائندہ جماعت مسلم کانفرنس کے حوالے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :