ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضا مند ہوگیا ،شہریار خا ن

اتوار 1 مئی 2016 17:32

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضا مند ہوگیا ،شہریار خا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مئی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے دعوی کیا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے آیاخط نہیں دیکھا لیکن بظاہر انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پنک بال کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے،اگر انتظامات مکمل ہوجاتے ہیں تو یہ دونوں ممالک کے مابین پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ستمبر ،اکتوبر میں متحدہ عرب امارت میں شیڈول ٹیسٹ سیریز میں دو میں سے ایک ٹیسٹ ڈے ناٹ کھیلنے کی پیش کش کی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان سیریز میں 2ٹیسٹ میچز کے علاوہ 5ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :