بلاول سیاسی نا بالغ ہیں وزیراعظم پر الزامات لگانے سے قبل اپنے والد پر لگے مسٹر ہنڈرڈ پرسنٹ کا داغ دھونا ہو گا۔ رانا تنویر حسین

امریکی کانگریس کو ایف 16طیاروں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی اپیل کی ہے , وزیر برائے دفاعی پیداوار کی میڈیا سے گفتو

اتوار 1 مئی 2016 17:32

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹی زرداری ابھی سیاسی نا بالغ ہیں انہیں میاں نواز شریف پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے والد آصف علی زرداری پر لگے مسٹر ہنڈرڈ پرسنٹ کا داغ دھونا ہو گا۔ رانا فارم ہاوٴس پر ٹیچرز یونین رہنماوٴں سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے میں بہت ترقی کی اور عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا، آزار کشمیر میں ہماری حکومت نے ترقیاتی کاموں کے لیے300ارب روپے کی رقم خرچ کی جبکہ جیالی حکومت مال بنانے میں مصروف رہی۔

(جاری ہے)

ہماری کارگردگی ہی ہمیں انتخابات میں کامیابی دلائے گی۔ نامزد ضلعی چیئر مین شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور، ایم این اے رانا افضال حسین، نامزد چیئر مین میونسپل کمیٹی مریدکے میاں شبیر احمد، وائس چیئر مین رانا ماجد نواز، یو سی چیئر مین رانا حسیب اور سینئر کونسلر سید اعجازالحسن شیرازی کے ہمراہ رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان نے اپنا اعتماد کھو دیا ہے اور وہ صرف اپنے فائدے کے عدالتی احکامات کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں انہوں نے ہمیشہ عدلیہ کی تضحیک کی اور یکم مئی کامال روڈ پر جلسہ عدالت کی حکم عدولی کی واضع مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں سے حکومت کو ئی خطرہ نہیں کیوں کہ قوم سمجھدار ہو چکی ہے۔ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں (ن) لیگ کی کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام ہماری کارکردگی سے مطمین ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ امریکی انتخابات سے دنیا کی پالیسی میں بھی تبدیلی آئے گی تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ نئے حکمران جنوبی ایشیاء کے لیے مثبت پالیسیاں بنائیں گے۔ انہوں امریکی کانگریس سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔

متعلقہ عنوان :