دریائے سندھ پر بنائی گئی دریائی چیک پوسٹوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے، ڈی پی او بھکر خالد مسعود

اتوار 1 مئی 2016 17:32

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) ضلع کے عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے خیبرپختونخواہ (کے پی کے) اور ضلع بھکر کے درمیان دریائے سندھ پر بنائی گئی دریائی چیک پوسٹوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او خالد مسعود چوہدری نے بھرمی نواب دریائی چیک پوسٹ کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا ڈی ایس ہیڈ کوارٹر غلام رازق ،ایس ایچ او بہل نجیب اللہ خان ،انچارج سیکورٹی ملک شریف گھلو،انچارج چوکی شوکت خان موجود تھے ڈی پی او نے مذکورہ چیک پوسٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور اسے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جرائم پ)شیہ افراد کے قلعہ قمع کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے اور گشت پر ہمیشہ دو موٹر سائیکلوں پر چار مسلح جوانوں کو بھیجا جائے اس موقع پر ڈی پی او چیک پوسٹ پر موجود جوانوں کے مسائل سنے اور انہیں پانچ پانچ سو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیٹ کا اعلان کیا بعد ازاں ازنہوں نے تھانہ بہل کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان گرد گھیرا تنگ کیا جائے ریکارڈ کی تکیمل اور زیر تفیش مقدمات کو یکسو کیا جائے اور عوام الناس کو جلد انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے انہوں نے تھانہ بہل کی زیر تعمیربلڈنگ معائنہ کے دوران ہدایت کی کہ میٹریل کی کوالٹی کو یقینبی بنایا جائے ڈی پی او نے درکھانوالہ چیک پوسٹ کو بھی چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :