Live Updates

قوم سچ سننے کی منتظر ہے شریف برادران سچ بولنے کی ہمت پیدا کریں، جہانگیر ترین

میں نے باہر پیسے کیسے بھجوائے بتا چکا ہوں وزیر اعظم بھی بتائیں انہوں نے کیسے بھجوائے شہباز شریف نعرے بازی اور شعبدہ بازی چھوڑیں قوم کو سچ بتائیں ، رہنما تحریک انصاف کا شہباز شریف پر جوابی وار

اتوار 1 مئی 2016 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ قوم سچ سننے کی منتظر ہے شریف برادران سچ بولنے کی ہمت پیدا کریں اور قوم کو بتائیں کہ اتنی دولت کہاں سے کمائی ہے نواز شریف قوم کو بتائیں کہ فیٹر فلیٹ خریدنے کے لئے پیسے باہر کیسے بجھوائیمیں دکھا چکا ہوں کہ میرے پاس جو پیسے ہیں وہ جائز ہیں اور حلال کی کمائی ہے میں نے پانچ سالوں میں 22 کروڑ روپے ٹیکس دیا ہے شہباز شریف پہے شوباز شریف تھا لیکن ابھی جھوٹا شریف ہے ان کے خلاف ہر جانے کا نوٹس بجھوا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادران قوم کوسچ بتائیں کہ انہوں نے اتنی دولت کہاں سے کمائی اور پیسے بیرون ملک کیسے بجھوائے میں نے ٹیکس دے کر جائز طریقے سے پیسہ بیرون ملک بجھوایا میں نے پانچ سالوں میں 22 کروڑ روپے ٹیکس دیا ہے اور جتنے پیسے میں نے بیرون ملک بجھوائے ہیں وہ بنکوں کے ذریعے بجھوائے ہیں جن کا ریکارڈ میرے پاس ہے میری تمام دولت جائز اور حلال ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف پہلے شوباز شریف ہے لیکن ابھی جھوٹا شریف ہیشہباز شریف نعرے بازی اور شعبدہ بازی چھوڑیں قوم کو سچ بتائیں انہوں نے میرے خلاف جھوٹے الزامات لگائے جس کے خلاف میں نے ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا ہے شہباز شریف میرا گوشوارہ پڑھیں شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے پوچھیں کہ اتنا سارا پیسہ بیرون ملک کیسے بجھوائے ۔

(جاری ہے)

شریف برادران اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں اور بتائیں کہ کتنا ٹیکس ادا کیا ہے شریف برادران ارب پتی بزنس مین ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے میرا سب کچھ ڈکلیئر ہے سب چیزوں کا ریکارڈ موجود ہے شہباز شریف کو دی گئی مہلت میں ابھی چار دن باقی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات