مبینہ طور پر جعلی واجبات کی عدم ادائیگی کا بہانہ،پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہاریزن کامرس کالج چکوا ل نے متعدد طلبات کی رول نمبر سلپس روک لیں

متاثرہ طالبہ کا اعلیٰ حکام سے کالج انتظامیہ کے روےئے کا نوٹس اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کا مطالبہ

اتوار 1 مئی 2016 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہاریزن کامرس کالج چکوا ل نے مبینہ طور پر جعلی واجبات کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کرمتعدد طلبات کی رول نمبر سلپس روک دی ہیں ، رول نمبرسلپ موجود نہ ہونے پر ایم بی اے پارٹ 1کی طالبات کو امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہ ملنے سے متعدد طالبا ت کا قیمتی سال ضائع ہو گیا ۔

کامرس کالج چکوا ل کی ایک طالبہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتایا کہ کالج انتظامیہ نے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر فیسوں کی ادائیگی کا بہانہ بنا کرچند طالبات کی رول نمبر سلپس روک رکھی ہیں جس سے امتحانی ہال میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ، جبکہ مجھ سمیت دیگر طالبات کی جانب سے تمام واجبات ادا کیے گئے ہیں جس کی رسیدیں بھی موجود ہیں ، کالج انتظامیہ نے جعلی واجبات کا بہانہ بنایا ہے ،طالبہ نے نے بتایا کہ ایک پرچہ گزر چکا ہے جس میں ہمیں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ ایک پر چہ 6مئی کو ہونا ہے تاہم ایک پر چہ چھوٹ جانے کے باوجود کالج انتطامیہ رول نمبرسلپس نہیں دے رہی جبکہ انتظامیہ کو کالج کی ٹیوشن فیس سمیت تما م ادائیگیوں کی رسیدیں دیکھائی گئی ہیں ، انتظامیہ نے جان بوجھ کر ذاتی دشمنی کی وجہ سے سلپس روکی ہیں ۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالبہ نے پنجاب یونیورسٹی کے اعلی ٰ حکام سے کالج انتظامیہ کے رویہ کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے ۔