بلاول بھٹو زرداری 10مئی کو آزاد کشمیر کے ضلع باغ کا دورہ کریں گے

اتوار 1 مئی 2016 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 10مئی کو آزاد کشمیر کے ضلع باغ کا دورہ کریں گے جہاں وہ انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باغ آزاد کشمیر میں بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور وہ دس مئی کو دورہ کریں گے بلاول بھٹو آزاد حکومت کے وزیر صحت سردار قمرالزمان کی دعوت پر باغ کا دورہ کر رہے ہیں ، انکے ہمرا سابق وزراء اعظم سید یو سف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، سابق وزیر اطلاعات چوہدری قمرالزمان کائرہ ، ڈپٹی سپیکر سندھ شہلا رضا ، و دیگر سینئر رہنماء بھی شر کت کریں گے ، بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں یہ دوسرا جلسہ ہو گا اس قبل انہوں نے آزاد کشمیر میں پہلے انتخابی جلسہ کا آغاز گزشتہ روز کوٹلی سے کیا جبکہ اس جلسہ کا اہتمام کالج گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔