لاہور،پی ٹی آئی جلسے کی وجہ سے لاہور کا چڑیا گھر اور مال روڈ پر چلنے والی ڈاچی سروس بندرہی

اتوار 1 مئی 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پی ٹی آئی جلسے کی وجہ سے لاہور کا چڑیا گھر اور مال روڈ پر چلنے والی ڈاچی سروس بندرہی ، چڑیا گھر بند ہونے پر بچے مایوس نظر آئے۔ ڈاچی سروس کے شوقین بچوں نے عمران خان کو مشورہ بھی دے ڈالا۔ لاہور کا چڑیا گھر بند رہا اور ڈاچی سروس نہیں چلی ، پی ٹی آئی جلسے کے سیکورٹی انتظامات نے بچوں سے تفریح چھین لی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سے یہ بچے لاہور کا چڑیا گھر دیکھنے آئے ، گیٹ بند ملا تو ہاتھی ، گینڈا اور پانڈا دیکھنے کی خواہش دل میں ہی رہ گئی۔ مال روڈ پر چلنے والی ڈاچی ایکسپریس کی لگامیں بھی کھینچ لی گئی ہیں۔ بچوں اور فیمیلیز کی پسندیدہ یہ سواری نہیں چلی۔ ایک بچے نے ڈاچی ایکسپریس بند ہونے کا سن کر عمران خان کو مشورہ دے ڈالا۔ بچے غیرسیاسی ہوتے ہیں اس لیے ننھے ذہن سمجھ نہیں پا رہے کہ اپنے احتجاج کیلئے بڑے بچوں سے تفریح کیوں چھین رہے ہیں۔