کہ دھرنا خان لاہور میں ناکام ہوگئے،جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، رانا بابر حسین

اتوار 1 مئی 2016 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دھرنا خان لاہور میں ناکام ہوگئے ،کارکنوں سے بات چتے کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ،عمران خان نے جھوٹ کا سہارا لے کر اپنی مہم چلائی جو آغاز میں ہی ختم ہوگئی ،عمران خان نے ہمیشہ اپنے مفادکو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ،انہیں ملک کا مفاد نہیں اپنا مفاد عزیز ہے ،اس لئے عوام ان کاساتھ نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

ان کا پہلا دھرنابھی کانام ہو ااور لاہور میں بھی انہیں ناکامی ملی ،عمران خان اب ناکام سیاستدان ہیں ،وہ زور نئی ناکامی حاصل کرتے ہیں اس لئے اب عوام انہیں ناکام خان کہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں ڈی جی نیب کو ہٹانے والے کس منہ سے شفاف احتساب کا نعرہ لگا رہے ہیں ،وہ پہلے اپنی جماعت میں تو احتساب کریں،عمران خان کیوں جسٹس(ر) وجیہ الدین کی سفارشات پرعمل نہیں کرتے،ان کے ارد گرد وہ لوگ ہیں جن پر سنگین الزامات ہیں،عمران خان بتائیں کہ انہوں نے ملک کی ترقی کے لئے کیا کردار ادا کیا ہے ،اگر وہ ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکتے تو جس صوبہ میں ان کی حکومت ہے وہاں ہی عوام کی فلاح کے لئے منصوبے شروع کریں۔

متعلقہ عنوان :