Live Updates

عمران خان کے موقف کی ملک بھر کی سیاسی جماعتوں نے حمایت کردی ، ڈاکٹر نوشین حامد

کرپشن لیگ کو اب اقتدار چھوڑنا ہوگا، تمام راستے اور تمام قافلے اب رائے ونڈ کی طرف روانہ ہوں گے، رہنما تحریک انصاف

اتوار 1 مئی 2016 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عمران خان کے موقف کی ملک بھر کی سیاسی جماعتوں نے حمایت کردی ،کرپشن لیگ کو اب اقتدار چھوڑنا ہوگا، لاہور کو اپنا قلعہ کہنے والوں نے دیکھ لیا کہ لاہور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے، اب حکمرانوں کے دن تھوڑے ہیں ،تمام راستے اور تمام قافلے اب رائے ونڈ کی طرف روانہ ہوں گے، عمران خان نے تو حقائق بیان کردئیے لیکن پنجاب کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ نیب یہاں کب بد عنوان عناصر کے خلاف کاروائی کرے گا ، نیب کی سرگر میاں دیکھتے ہوئے اب تو تمام وفاقی وزراء بھی نواز شریف کا دفاع کرنے میدان میں نکل آئے ہیں وفاقی وزراء اتنا جھوٹ بولیں جتناعوام برداشت کرلیں ، وہ وفاقی حکومت کے علاوہ پنجاب حکومت کا بھی دفاع کرتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء اپنے محکموں پر توجہ دینے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کو ہدف بنائے ہوئے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے خطرہ بنی ہوئی ہے ،ہماری جماعت نے ہمیشہ حیقیقت پسندانہ موقف اختیار کے ہے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جھوٹ کا سہارا لیتی رہی ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جھوٹ کے سہارے ہی حکومت چلائی ہے مگر اب اس جماعت کے قائدین بے نقاب ہوچکے ہیں ،اب عوام مسلم لیگ ن کوووٹ نہیں دیں گے ،اس جماعت نے قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،مسلم لیگ ن کی اصلیت عوام جان چکے ہیں یہ جماعت اب پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا سکے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات