پانا مہ لیکس پر تحقیقات نہ کرائی گئی تو عوام کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہو جائے گا،قمر زمان کائرہ

اتوار 1 مئی 2016 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے سب کا پول کھول دیا ہے اگر اس پر تحقیقات نہ کرائی گئی تو عوام کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ قوم حکمرانوں کو پہلے بھی چور سمجھتی تھی اب بھی سمجھے گی ۔ حکمران اقتدار میں بیٹھ کر قومی دولت کا لوٹ مار کرتے ہیں اپنی عیاشیوں سے محلات بناتے ہیں جبکہ عوام دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ہم قومی اداروں اور محکموں کو برباد ہونے نہیں دیں گے میاں صاحب نے بھی جلسے شروع کر دیئے ہیں لیکن قوم کو کھل کر صاف صاف باتیں نہیں کہتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں یوم مزدور کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے شریف برادران کے غیر قانونی جائیدادوں کا پول کھول دیا ہے جلد ایک شفاف کمیشن بنا کر اس کی تحقیقات کرائی جائیں پاکستانی عوام ابھی سڑکوں پر نہیں آئی حکمران جماعت نے قوم اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے خوف لوٹا عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کئے گئے قوم حکمرانوں کو پہلے بھی چور سمجھتی تھی اور اب بھی سمجھتی ہے پانامہ لیکس پر جلد تحقیقات نہ کرائی گئی تو عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو گا عوام گو نواز گو کا نعرہ لگا رہی ہے اگر اس پر کان دھرائی گئی تو عوام جلد اقتدار تک آ جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کا شرافت سے نہ آج تعلق ہے نہ کل تھا کرپشن کے خلاف سب کو مل کر جنگ لڑنا ہو گی ہمارا مطالبہ شفاف کمیشن کا قیام ہے لیکن اگر ہماری امیدوں کے مطابق نہ بنا تو پیپلزپارٹی میدان میں اترے گی پیپلزپارٹی جب بھی میدان میں نکلی ہے نہ ضیاء الحق رہا ہے اور نہ مشرف بچا ہے اور مجھے یقین ہے کہ (ن) لیگ بھی نہیں رہے گی پانامہ لیکس کے حوالے سے آج پیپلزپارٹی کے اجلاس میں حتمی لائحہ عمل طے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :