پانامہ لیکس کہیں جمہوریت لیکس نہ بن جائے،رحمن ملک

اتوار 1 مئی 2016 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کہیں جمہوریت لیکس نہ بن جائے پانامہ لیکس کے مسئلے کا حل سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں نکالا جائے ورنہ پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں میری اور بے نظیر بھٹو کی آف شور کمپنی ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ جس انداز میں پانامہ لیکس کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ پامانہ لیکس جہوریت لیکس بن جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر قانون کے مطابق تحقیقات کر لی جائیں تو معاملہ آگے نہیں جائے گا پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ تحقیق کرے کیونکہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے پانامہ لیکس کے مسئلہ کوسڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں حل کیا جائے ورنہ پارلیمان کو تالاہ لگا دینا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی پالیسی ہے ۔