جانباز کلب نے انٹر کلب رسہ کشی کے مقابلے جیت لئے

اتوار 1 مئی 2016 17:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے منعقدہ ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب رسہ کشی کے مقابلے جانباز کلب نے جیت لئے فائنل میں جانباز کلب نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد جواد کلب کو چھ تین سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، پشاور کلب نے گورنمنٹ کالج پشاور کلب کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر منور خان ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد خان ، سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کلب رسہ کشی کے ان مقابلوں میں پشاور ڈسٹرکٹ کے آٹھ رجسٹرڈ کلبز نے حصہ لیا جن میں جواد کلب ، چمکنی کلب ، ایوینجر کلب ، منتظر کلب ، جانباز کلب ، بڈھ بیر کلب ، پشاور کلب اور گورنمنٹ کالج کلب کے ٹیموں نے حصہ لیا ، پہلے سیمی فائنل مین جواد کلب نے چمکنی کلب جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جانباز کلب نے بڈھ بیر کلب کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور فائنل میں جانباز کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ تین سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد خان نے کہا کہ صوبائی ایسوسی ایشن نے سال 2015-16 میں ریکارڈ مقابلے منعقد کرائے جس میں سکول ، کالج ، ڈسٹرکٹ ، کلب اور ریجن لیول کے سطح مقابلے شامل ہیں ۔جس میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی طرف سے ان کو مکمل سپورٹ فراہم کی گئی جس پر وہ ان کے شکرگزار ہیں امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :