شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل
این بی پی کے مراد علی ، واپڈا کے عبدالرحمان اور خضرہ رشید نے انفرادی مقابلوں میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اتوار 1 مئی 2016 17:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے این بی پی کے مراد علی اور واپڈا کے عبدالرحمان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ خواتین میں پاکستان نمبر ون خضرہ رشید نے پنجاب کی غزالہ صدیق کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اس موقع پر سیکرٹری پشاور سروسز کلب کرنل ظہیر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سروسز کلب میں جاری شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز اوردلچسپ مقابلے جاری ہیں گزشتہ روز مردوں کے انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے نیشنل بنک کے مراد علی نے پاکستان واپڈا کے عظیم سرور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سترا اکیس، اکیس بارہ اور اکیس سولہ سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، دوسرے کواٹر فائنل میں واپڈا کے عبدالرحمان نے پنجاب کے مقیط طاہر کو اکیس سولہ اور اکیس اٹھارہ سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.