منفرد باؤلنگ ایکشن، شیول کوشیک نے پال ایڈمز کی یاد تازہ کردی
اتوار 1 مئی 2016 17:00
پونے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مئی ۔2016ء ) انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنز کے چائنہ مین باؤلر شیو ل کوشیک نے سابق جنوبی افریقی سپنر پال ایڈمز کی یاد تازہ کردی ، پونے جائنٹس کیخلاف میچ میں انہوں نے پال ایڈمز سے ملتے جلتے ایکشن سے باؤلنگ کی ۔انڈین پریمیئر لیگ نے بھی ٹویٹر پر ان کا تعارف بھارتی پال ایڈمز کے طور پر کرایا ۔ 39سالہ پال ایڈمز نے جنوبی افریقہ کی جانب سے 1995ء سے 2003ء کے دوران 45ٹیسٹ میچز میں 134اور 24ون ڈے میچز میں 29شکار کیے تھے۔
پال ایڈمزنے خود بھی ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوشیک کو دیکھ کر اپنے ایکشن کی یاد آگئی، خوشی ہوئی کہ چائنہ مین باؤلنگ کا آرٹ ابھی مردہ نہیں ہوا ہے ۔منفرد ایکشن کے باوجود 20سالہ کوشیک پونے کے خلاف 3اوورز میں 32رنز دیکر کوئی وکٹ نہ لے سکے ،انہوں نے 41کے انفرادی سکور پر سٹیو سمتھ کو بولڈ کیا تاہم ری پلیز سے وہ گیند نوبال نکل آئی ۔(جاری ہے)
Say Hello to India's @PaulAdams39 #RPSvGL #VIVOIPL @TheGujaratLionshttps://t.co/pxQal5wJw8
— IndianPremierLeague (@IPL) April 29, 2016
Remind you of someone! Wow #Kaushik ! Great to see the art of #Chinaman bowling alive #IPL2016 #RPSvGL pic.twitter.com/6CCBLAvqeJ
— Paul Adams (@PaulAdams39) April 29, 2016
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.