ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 میں نصف سنچریوں کی نصف سنچری بناکر تاریخ رقم کردی

اتوار 1 مئی 2016 16:37

ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 میں نصف سنچریوں کی نصف سنچری بناکر تاریخ رقم کردی

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) سن رائزرز حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے ٹی 20 میں نصف سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

29 سالہ ڈیوڈ وارنر نے یہ کارنامہ آئی پی ایل کے 27 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انجام دیا، اس میچ میں انہوں نے میچ وننگ اننگز کھیلی اور 50 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔

سن رائزرز حیدرآباد نے اس میچ میں 15 رنز سے کامیابی حاصل کی اور وارنر کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ وارنر نصف سنچریوں کی نصف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، وہ اب تک 210 میچوں میں 34 کی اوسط سے 6406 رنز بناچکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں شامل ہیں۔