” ایمپائر“ کی انگلی پہلے اٹھی اور نہ پانامہ لیکس پر اٹھے گی،قرضے معاف کرانے والوں کا ہرسطح پر پیچھا کیا جائیگا‘خواجہ عمران

کوئی بھی احتساب سے نہیں بچ سکے گا شور مچانے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے‘مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری

اتوار 1 مئی 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ دھرنے سے” ایمپائر“ کی انگلی اٹھی اور نہ پانامہ لیکس پر اٹھے گی،قرضے معاف کرانے والوں کا ہرسطح پر ن لیگ پیچھا کرے گی،باری لینے والوں کو 2018ء کا انتظار کرنا ہو گا،غریب کے چبوں کا مستقبل بہترین بنایا جائے گا،سیاسی محاذ آرائی اور پوائنٹ سکورنگ کی سیاست کرنے والے جمہوریت کی خدمت نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقہ میں یو سی چیئر مینوں کونسلروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری نے اپنے حلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات بھی کئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 ء کے انتخابات میں عوام نے الزامات کی سیاست پر نہیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالنے ہیں،پیپلز پارٹی سندھ اور پی ٹی آئی کے پی کے میں اپنی کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند اپوزیشن جماعتوں کو ماورائے آئین اقدام والی سازشوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔اب کوئی بھی احتساب سے نہیں بچ سکے گا شور مچانے والوں کو اب بھاگنے نہیں دیں گے، اور قرضہ معاف کرانے والوں اور سازشی عناصر کو اب کٹہرے میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :