پنجاب حکومت نے رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ شروع کردی

بڑے ڈیلرز کے گوداموں ،اشیائے خوردونوش کی خریداری کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ‘ ذرائع

اتوار 1 مئی 2016 16:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے ماہ رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ شروع کردی ،بڑے ڈیلرز کے گوداموں اوراشیائے خوردونوش کی خریداری کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگائی کرنے کے کسی بھی اقدام کا پیشگی تدارک کرنے کیلئے مختلف صوبائی محکموں کے ذریعے خفیہ مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں نہ صرف ہول سیل مارکیٹوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے بلکہ اشیائے خوردونوش کے بڑے ڈیلرز کی طرف سے خریداری کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :