اسلام آباد واقعہ، خواتین کیلئے مکمل طور پر الگ حصہ مختص کر کے خار دار تاروں کا حصار قائم کیا گیا

پی ٹی آئی کی خواتین ٹائیگرز فورس نے پہلی مرتبہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے،خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں

اتوار 1 مئی 2016 16:25

اسلام آباد واقعہ، خواتین کیلئے مکمل طور پر الگ حصہ مختص کر کے خار دار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے یو م تاسیس کے موقع پر خواتین کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کے بعد لاہور کے جلسے کے موقع پر انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

مال روڈ پر منعقدہ جلسے میں خواتین کے بیٹھنے کیلئے مکمل طور پر الگ حصہ مختص کر کے اس کے ارد گرد خار دار تاریں لگا دی گئیں جبکہ ایک حصے میں کنٹینرز بھی رکھے گئے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کسی بھی مرد کارکن کو خواتین کے لئے مختص پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی ۔ اس موقع پر ڈیڑھ سو خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ پی ٹی آئی کی خواتین ٹائیگرز فورس نے پہلی مرتبہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :