لاہور پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے
اسٹیج اور پنڈال کی وقفے وقفے سے سویپنگ کی جاتی رہی، اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا
اتوار 1 مئی 2016 16:25
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ،مرکزی اسٹیج اور پنڈال کی وقفے وقفے سے سویپنگ کی جاتی رہی جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں رش والے مقامات پر تحریب کاری کے تھریٹ الرٹ کے باعث حکوت کی ہدایت پر پولیس نے پی ٹی آئی کے مال روڈ پر منعقدہ جلسے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے ۔
صبح سے ہی مختلف راستوں کو بیرئیرز اورکنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پنڈال سے ملحقہ چھوٹی گلیوں اور راستوں کو خار تاریں لگا کر مکمل بند کر کے وہاں سکیورٹی تعینات رکھی گئی ۔(جاری ہے)
پولیس ، سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار سراغ رساں کتوں اور دیگر آلات کے ذریعے اسٹیج اور پنڈال کی وقفے وقفے سے تلاشی لیتے رہے اور جلسے کے آغاز سے قبل کلیئرنس دے کر پی ٹی آئی کی قیادت کو اس سے آگاہ کیا گیا۔
پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے جلسے کے قریب واقع تمام چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور سنائپرز کو تعینات کئے گئے ۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت دیگر پولیس افسران وقفے وقفے سے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے دورے کرتے رہے جبکہ پولیس کنٹرول روم کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جاتی رہی ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مال روڈ کا دورہ کیا جسکے بعد انہوں نے پولیس کنٹرول روم کا دورہ کر کے مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا ۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گورنر ہاؤس کی طرف سے داخل کرایا گیا جبکہ کارکنوں اور دیگر رہنماؤں کے لئے پانچ انٹری پوائنٹس رکھے گئے جو واک تھرو گیٹس سے گزرنے اور جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہوئے ۔ پولیس کے ساتھ پی ٹی ائی کے سینکڑوں رضا کار بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.