Live Updates

چوہدری سرور کی قیادت میں اچھر ہ سے پنجاب اسمبلی تک ”کر پشن سے چھٹکار ہ،عمران خان نے پکارا“کے نام سے ریلی

حکمرانوں کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز بھی ختم ہو چکا ہے‘چوہدری سرور او ر میاں محمودالر شید کا شرکاء سے خطاب

اتوار 1 مئی 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری سرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنوں نے اچھر ہ سے پنجاب اسمبلی تک ”کر پشن سے چھٹکار ہ،عمران خان نے پکارا“کے نام سے ریلی نکالی ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار کارکن قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ریلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالر شید،ڈاکٹر نوشین حامد،میاں حماد اظہر،سردار کامل عمر،ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور انکی پالیسوں کے حق میں فیصلہ سنادیا جو (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مارکیخلاف عوامی ریفر نڈم ہے ۔حکمرانوں کے پاس اب اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز بھی ختم ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کر پشن کیخلاف جو آواز بلند کی وہ آج پوری قوم کی آواز بن چکی ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی تمام جماعتیں بھی کر پشن کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آچکی ہیں اور آج اپوزیشن جماعتوں کا ہونیوالا اجلاس بھی انتہائی اہم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام (ن) لیگ کی پالیسوں سے تنگ آچکی ہے اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ۔میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اور قوم انکو کسی بھی صورت احتساب سے بھاگنے نہیں دے گی بلکہ انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ا ور انکی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ ضرور کامیاب ہوگی اور عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے بھی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات