ہنگوکے عوام آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور غنی الرحمان شہید کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے‘زاولی شاہ

اتوار 1 مئی 2016 16:09

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) ہنگوکے عوام آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور غنی الرحمان شہید کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ہنگو کو ضلع کا درجہ اور علاقے کے لوگوں کو ما لکانہ حقوق دلانہ احسن اقدامات ہیں۔ پیپلز پارٹی کے تمام سابق کارکنان قومی وطن پارٹی کے کارکن ہیں۔ اسرار احمداورکزئی سے مل کر ہنگو میں پارٹی کو فعال بنائیں گے ۔

آفتاب شیرپاؤ اور سیکندر شیرپاؤ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ہنگو کے سابق جنرل سیکرٹری زاولی شاہ،ممتازتاجر حاجی وارث خان ،فرید خان ،حاجی محمد جمیل ،پرنسپل امیر محمد خان ،،عظمت حسین،میڈیا سیل کے عصمت اللہ قومی وطن پارٹی ہنگو کے دیگر کارکنوں نے ہنگو میڈیا سنٹر میں اسراراحمداورکزئی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہنگو ایک پسماندہ تحصیل تھا اور یہاں ایم این اے کی نشست نہیں تھی بلکہ صرف صوبائی اسمبلی کی ایک نشست تھی جس کی وجہ سے پورا علاقہ مسائل میں گھیرا ہوا تھا اور کوئی پرسان حال نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر آبپاشی غنی الرحمان شہید نے جدوجہد شروع کی اور 1996میں اُس وقت کے وزیراعلیٰ آفتاب شیرپاؤ نے ہنگو میں ایک بڑے جلسے کے دوران ہنگو کو ضلع کا درجہ دے کر علاقے کے عوام پر احسان کیا۔

اس موقع پر اسراراحمداورکزئی نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سنیئر صوبائی وزیر سکندر شرپاؤ جلد ہنگو کا دورہ کرکے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے اور ہنگو کی سیاست کا رخ تبدیل کرڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :