پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام راولپنڈی سے ناران تک بس سروس کا آغاز یکم جون سے ہو گا

اتوار 1 مئی 2016 16:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام راولپنڈی سے ناران تک بس سروس کا آغاز یکم جون سے ہو گا ۔ سیاحتی بس سروس کے آغاز کا مقصد گرمائی سیزن میں جڑواں شہروں اور گرد ونواح سے ناران جانے والے سیاحوں کو مناسب سفری سہولیات کی فراہمی ہے ۔ یہ بس سروس اگست کے اواخرتک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی ڈی سی نے گرمائی سیزن میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پاکستان بھر کے تمام سیاحتی مقامات کے موٹلز پہلے ہی آپریشنل کر دیئے ہیں موٹلز کی اپ گریڈیشن کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے ۔پی ٹی ڈی سی کے جنرل منیجر موٹلز اینڈ ہاسپیٹیلیٹی چوہدری عزیز الدین طاہر نے بتایاکہ موسم گرما میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملکی و غیر ملکی فیملی یا گروپ کی صورت میں سیاحتی مقام کی سیر کے خواہش مند افراد کو پی ٹی ڈی سی کے راولپنڈی میں صدردفتر سے ملک کے کسی بھی حصے میں واقع سیاحتی مقام کے لیے خصوصی سروس فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :