اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کی دورانِ معائینہ ویڈیو بنانے پر پمز ہسپتال کا ڈاکٹر معطل

اتوار 1 مئی 2016 16:03

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کی دورانِ معائینہ ویڈیو بنانے پر پمز ..

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1مئی 2016ء): جمیعتِ علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ڈاکٹری معائینے کے دوران ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ڈاکٹر کو ہسپتال انتطامیہ نے معطل کر دیا ہے ۔اور ایک اسکے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیمز ہسپتال اسلام آباد کے ایک ڈاکٹر نے جمیعتِ علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے پمز میں کروائے گئے طبی معائنہ کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث کا آغاز ہو گیا اور بیشتر لوگوں نے ڈاکٹر کے اس روئیے کو غیر اخلاقی قرار دیا۔ مذہبی حلقوں کی طرف سے ہسپتال انتطامیہ کو ڈاکٹر کے اس رویئے کے بارے میں شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ پمز ہسپتال کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پرو فیسر عابد فاروقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ جو ڈاکٹر کی طرف سے ویڈیو بنانے کے محرکات کا جائزہ لے گی۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کے پمز ہسپتال کو تین ہفتوں میں دوسری دفعہ خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے 9اپریل کو پمز کے ڈاکٹر کی طرف سے ا یک 29 سالہ لڑکی سے مبعینہ زیادتی کی شکایت سامنے آئی تھی۔