Live Updates

لاہور‘ تحریک انصاف کے جلسہ میں پانچ ہزار پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے

جلسہ کے لیے اٹھارہ فٹ اونچا اور ساٹھ فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ‘ عوام کی سہولت کے لیے بڑی بڑی اسکرینیں لگائی گئیں

اتوار 1 مئی 2016 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسہ میں پانچ ہزار پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دےئے‘ تحریک انصاف کے مال روڈ پر ہونے والے جلسہ کے لیے18 فٹ اونچا اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لیے بڑی بڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحر یک انصاف کے مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں کو خاردار تار اور بیریئرز لگا کر بند کر دیا گیا پنڈال میں داخل ہونے والوں کو سکیورٹی کے تین مراحل سے گزرنا ہو گا جہاں واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ شرکاء چیکنگ بھی کی جائے گی‘پولیس کی جانب سے جلسے کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن کا کنٹرول روم سی سی پی او آفس میں قائم کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

پولیس، کوئیک رسپانس فورس اور ایلیٹ فورس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات