اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کا سیکٹر جی ٹین مرکز میں چھاپہ،ناقص صفائی اور زائد المعیاد تیل استعمال کرنے پر متعدد ہوٹلز کو جرمانے

اتوار 1 مئی 2016 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر جی ٹین مرکز میں چھاپہ مار کر ناقص صفائی اور زائد المعیاد تیل استعمال کرنے پر متعدد ہوٹلز کو جرمانے کردیئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکٹر جی ٹین مرکز میں العزیز ہوٹل‘ کراچی بریانی‘ پیزا سنٹر اور نورانی ہوٹل کو ناقص صفائی اور زائد المعیاد تیل استعمال کرنے پر جرمانے کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق زائد المعیاد تیل کو ضائع کردیا گیا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں کو بھی ناقص پھل اور مہنگے داموں بیچنے پر جرمانے کئے گئے ہوٹلز اور دکانوں پر مجموعی طور پر 93ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :